نیپرا نے بجلی صارفین پر سرچارج عائد کرنے اور سبسڈی میں کمی سے متعلق گزشتہ روز فیصلہ جاری کیا تھا جس پر وزارت پانی و بجلی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو 90ارب روپے کے ریلیف سے محروم کر دیا گیا ہے۔ گھریلو صارفین کے ٹیرف میں 3 روپے اور کمرشل و صنعتی صارفین کے ٹیرف میں 4روپے سرچارج عائد کر دیا گیا۔ سبسڈی میں پچاس پیسے سے دو روپے پچاس پیسے فی یونٹ تک کمی کی گئی ہے۔ سبسڈی میں کمی اور سرچارج کے نفاذ کا فوری طور پر اطلاق ہو گیا ہے۔ – 

Leave a Reply