سفارتی اہلکار کو واپس بھیجنے کی خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھارتی قیادت کے بیانات کو مایوس کن اور خطے میں امن کے منافی قرار دیا ۔ آصف علی زداری کا کہنا ہے کہ کہا بھارتی وزیر اعظم کے بیان سے خطے میں امن کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اس کا سخت نوٹس لے اور بین الاقوامی عدالت میں اس کا مقدمہ چلایا جائے۔ سابق صدر نے و متنبہ کیا کہ پاکستان کو میانمر نہ سمجھا جائے ۔ بھارتی بیانات پر عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا مودی نے ثابت کردیا وہ حکمرانی کا اہل نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا مودی کی جگہ اگر کوئی اسٹیٹس مین ہو تو وہ خطے سے غربت کے خاتمے اور قیام امن پر توجہ مرکوز کرے۔ لیکن مودی انتہا سند ہندوؤں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ۔ مودی چاہتے ہیں کہ پیسہ خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں استعمال ہو۔ – oo

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.