شفققت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد عید کے بعد تک موخر ہونے کا خدشہ

سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے بعد سات سالہ بچے کے سفاک قاتل کی پھانسی میں بظاہر کوئی رکاوٹ نہیں تاہم جیل حکام نے مجرم کے ڈییتھ وارنٹس کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کیا ۔ ڈیتھ وارنٹ آج جاری ہونے کی صورت میں مجرم کو 17 جون کو تختہ دار پر لٹکایا جا سکتا ہے ۔ جیل حکام آج کے بعد کسی بھی دن ڈییتھ وارنٹ حاصل کرے تو پھانسی عیدالفطر کے بعد ہوگی کیونکہ ملکی قوانین کے مطابق رمضان المبارک میں کسی مجرم کو تختہ دار پر نہیں لٹکایا جاتا ، سفاک قاتل شفقت حسین کی پھانسی پہلے بھی چار بار موخر کی جا چکی ہے ۔ تمام اپیلیں خارج ہونے کے بعد اس کی عمر کا مسئلہ اٹھایا گیا اور عدالتی نظام کو نشانہ بنایا گیا تاہم بعض غیر ملکی طاقتوں اور نام نہاد این جی اوز کی یہ سازش عدالت نے ناکام بنا دی۔ – w

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.