پولیس کے مطابق پشتون آباد کے علاقے منان چوک پر دو موٹر سائیکلز پر سوار چار مسلح افرد نے پولیس موبائل پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ معمول کی گشت پر تھی ، فائرنگ سے اے ایس آئی وزیر خان ، دو کانسٹیبل ظاہر اور محمود جبکہ ایک ڈرائیور کلیم اللہ جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کی گئیں ۔ واقعے کے بعد ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کر دی جبکہ ایس ایس پی آپریشن اعتزاز گورایہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوع کا معائنہ کیا ۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کو گاڑی کے دونوں اطراف سے گولیاں ماری گئی ہیں۔ پشتون آباد میں ایک ہفتے کے دوران اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔فائرنگ کے دونوں واقعات میں اب تک 8 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ – 

Leave a Reply