حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے آئندہ سال کا بجٹ اٹھارہ جون کو کابینہ سے منظوری کے بعد بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جسے مشیر خزانہ خالد لانگو پیش کریں گے۔ بجٹ کا کل حجم سوا دو سو ارب روپے سے زائد کا ہے جس میں ترقیاتی بجٹ کے لیے پچاس ارب جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ ایک سو پچھتر ارب روپے تک متوقع ہے۔ بجٹ میں حکومت کے لیے نئے ہیلی کاپٹر کی خریداری اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے بھی تجاویز زیرغور ہیں۔ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں ساڑھے سات فیصد اضافے کا امکان ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں تعلیم، صحت، زراعت اور لائیو اسٹاک کو ترجیح دی جائے گی۔ – 

Leave a Reply