غیر ملکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق 22 سالہ رئیس عالم قاضی اور 32 سالہ شہریار قاضی نامی 2 پاکستانی نژاد امریکی بھائیوں پر نیویارک میں بم دھماکوں کی سازش کا الزام ہے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق رئیس عالم قاضی نے انٹرنیٹ پر کرسمس ٹری لائٹس اور کیمیکلز کی مدد سے بم بنانے کے طریقہ کار سے متعلق تحقیق کی، جبکہ شہریار عالم قاضی نے اپنے بھائی کو مالی معاونت فراہم کی۔
عدالت نے رئیس قاضی کو 35 اور شہر یار قاضی کو 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق فلوریڈا کے رہائشی دونوں بھائیوں کو نومبر 2012 میں اُس وقت گرفتار کیا گیا جب رئیس ایک ٹارگٹ اسکاؤٹنگ مشن میں شرکت کے بعد بس کے ذریعے نیویارک واپس آیا۔
دونوں بھائیوں نے رواں برس مارچ میں اعتراف جرم کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان حراست کے دوران دو امریکی ڈپٹی مارشلز پرحملے میں بھی ملوث ہیں۔
اس موقع پر دونوں ملزمان نے اپنے دفاع میں ایک لفظ نہیں کہا جبکہ ان کے وکیل نے بھی اس حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
Leave a Reply