لاہورعدالت کا اداکارہ میرا کو گرفتار کرنے کا حکم

لاہورعدالت کا اداکارہ میرا کو گرفتار کرنے کا حکم

لاہور : عدالت نے اداکارہ میرا کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کے خلاف انکے مبینہ شوہر عتیق الرحمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو استغاثہ دائر کر رکھا تھا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ میرا نے نکاح  پر نکاح کیا ہوا ہے، جو قانون کی خلاف ورزی ہے، انہیں سزا دی جائے، جس پر عدالت نے اداکارہ میرا کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔

لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کیخلاف طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.