جمعے کو بلوچستان کے شہر حب میں بائیکو آئل ریفائنری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حب آئل ریفائنری سے تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور تیل کے شعبے میں 750 ملین کی سرمایہ کاری ہوگی۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج تیل ایک بنیادی ضرورت بن چکا ہے جبکہ پاکستان میں تیل کی پیداوار کافی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر ‘اہم کارنارمہ’ ہے، تاہم خود کفالت کی منزل حاصل کرنے میں وقت لگے گا۔
افتتاحی تقریب میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، بلوچستان کے سینیئر وزراء اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر ثناء اللہ زہری بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نواز شریف جمعے کی صبح وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کے ہمراہ کراچی پہنچے، جہاں ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ان کا استقبال کیا، جس کے بعد وہ حب روانہ ہوئے۔
وزیراعظم آج کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
Leave a Reply