گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کیخلاف وفاق اور صوبائی حکومت سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت رجسٹریشن فیس گاڑیوں کی قیمت سے علیحدہ ہونی چاہیے۔ محکمہ ایکسائز گاڑیوں کی قیمت کے ساتھ رجسٹریشن فیس وصول کر رہا ہے جس سے شہریوں کو ہزاروں روپے رجسٹریشن کی مد میں ادا کرنے پڑتے ہیں۔ عدالت اس اقدام کو کالعدم قرار دے ۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے اٹھارہ جون کو جواب طلب کر لیا ہے۔
df

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.