پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی ۔ وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے آخری ٹھکانوں پر آپریشن جاری ہے 90 فیصد علاقہ خالی کرا لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا دہشت گردوں کے بڑے بڑے منصوبے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ناکام بنائے۔ دہشت گردوں کے پاس اتنا بارود تھا کہ 20 سال تک حملے کر سکتے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا شمالی وزیرستان سے دہشت گرد افغانستان بھاگے اور خیبر میں جا کر پناہ لی انتظار کیے بغیر فوری خیبر میں آپریشن لانچ کیا۔ خیبر میں دہشت گرد بڑے غرور کیساتھ رہتے تھے کیونکہ پہلے کبھی آپریشن نہیں ہوئے تھے۔ میران شاہ ، میر علی میں دہشت گردوں کے بڑے مضبوط ٹھکانے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا جو دہشت گرد بچے تھے وہ افغانستان میں جا کر چھپے ہیں۔ افغان بارڈرکے قریب پہنچ چکے ہیں۔ افغانستان کیساتھ بڑا لمبا بارڈر ہے جو چیلنج ہے۔ افغانستان کیساتھ بارڈر منیجمنٹ بہتر کر رہے ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا افغانستان کیساتھ بارڈر کے حوالے سے کافی کام ہو رہا ہے۔ بارڈر کراس کرنا کافی مشکل کام ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا اگلے چند دنوں میں فنڈنگ کرنے والوں کو پکڑا جائے گا کراچی شہر بھی دہشت گردوں کی فنڈنگ کا ذریعہ رہا ہے ۔ کراچی سے متعلق ڈی جی رینجرز کی رپورٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا رپورٹ فائنڈنگ ہے اس پر عمل ہونا ہے۔ – 

Leave a Reply