جوڈیشیل مجسٹریٹ سائوتھ نے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی عبوری ضمانت میں 4 جولائی تک توسیع کر دی ۔ ذوالفقار مرزا کے خلاف آرام باغ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ دوسری جانب ذوالفقار مرزا نے آرام باغ تھانے میں بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت کے باہر پیپلزپارٹی کے وکلا نے زدوکوب کرنے کی کوشش کی ۔ میرے وکلا سے بھی احاطہ عدالت میں بدتمیزی کی گئی۔ – 

Leave a Reply