ویب سائٹ بولی وڈ لائف کے مطابق دونوں اداکاروں کو اشتہار میں ایک ساتھ اداکاری کرنے کی آفر کی گئی تھی جس پر کترینہ کیف نے رضامندی ظاہر کردی تھی البتہ سلمان خان کترینہ کے ساتھ اب کسی قسم کا کوئی کام نہیں کرنا چاہتے۔
رپورٹ کے مطابق سلمان کو اشتہار میں ساتھی اداکارہ کے ساتھ ساتھ اس کا مرکزی خیال بھی بالکل پسند نہیں آیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے کترینہ کیف کے ساتھ فلموں میں کام کرنے سے بھی منع کردیا تھا جس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ کترینہ پہلے سلمان کی گرل فرینڈ کے نام سے جانی جاتی تھیں البتہ اب وہ بولی وڈ کے کپور خاندان کے لاڈلے رنبیر کپور کے ساتھ ہیں۔
ایک وقت میں سلمان خان اور کترینہ کیف کی دوستی کے قصے زبان زد عام تھے اور کترینہ کیف متعدد بار سلمان کی فیملی کے ساتھ بھی نظر آچکی ہیں۔
انڈٰین میڈٰیا کے مطابق سلمان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں اداکاری کی آفر کترینہ کیف کو دی جارہی تھی البتہ سلمان نے اس کو تبدیل کرکے یہ آفر کرینہ کپور کو دے دی جبکہ دبنگ خان نے اپنی فلم ’سلطان’ میں بھی کترینہ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
Leave a Reply