
ملتان میں وہاڑی روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر زیر تعمیر گھر کی چھت تعمیراتی سامان کا بوجھ نہ اٹھا سکی ۔ گھر میں موجود تین خواتین اور چار بچے ناشتہ کر رہے تھے کہ چھت پر رکھے سامان کے بوچھ سے چھت اُن پر جا گری ۔ افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے ساتوں افراد کو باہر نکالا انہیں تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا ۔ ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد پچاس سالہ عطیہ ، پچاس سالہ صابراں ، تیس سالہ رضیہ ، دو سالہ ماہم اور تین سالہ اریبہ جان کی بازی ہار گئیں ۔ واقعے میں زخمی ہونے والے پانچ سالہ حیدر اور کنزا کو طبی امداد دی جا رہی ہے ، عینی شاہدین کے مطابق گھر کی چھت پر رکھے سامان کے بوجھ کے باعث چھت گری ، دردناک واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی ہے۔ –
Leave a Reply