کراچی : ایس ایس پی راؤ انوار پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کراچی میں جرم اور قانون میں جنگ جاری ہے ۔ دہشت گردوں نے آج ایس ایس پی راؤ انوار کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ راؤ انوار ملیر میں اپنے قافلے کے ساتھ جا رہے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار دہشت گردوں نے ریکی شروع کر دی۔ اس دوران دہشت گردوں اور اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس پر پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ پولیس کے ساتھ مقابلے میں چار دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت ماہر ، بادشاہ ، اقبال اور حیدر کے نام سے ہو گئی ہے ۔ ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق دہشت گرد سابق ڈی جی رینجرز پر حملے میں بھی ملوث ہیں اور انہوں نے ہی قائد آباد پل پر حملہ کیا۔ ہلاک ہونے والوں نے جنوبی وزیرستان سے تربیت حاصل کی ۔ واضح رہے ایس ایس پی راؤ انوار ان پولیس افسران میں سے ہیں جو دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں اس سے پہلے بھی راؤ انوار پر حملہ کیا چکا ہے۔ –fee

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.