کراچی: ریلوے ٹریک پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار

ماڑی پور کے علاقے مبارک ولیج میں کارروائی کے دوران کالعدم علیحدگی پسند تحریک کے دہشت گرد عرفان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے 15 کلو دھماکا خیز مواد، 2 ٹی ٹی پستول، ایک ڈیٹونیٹر اور ایک گاڑی برآمد کی گئی۔ ملزم ریلوے ٹریک پر بم دھماکے میں ملوث تھا۔ انچارج سی ٹی ڈی علی رضا نے بتایا کہ ملزم کے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے بھی رابطے تھے۔ ملزم سے ملنے والا دھماکا خیز مواد پولیس نے ناکارہ بنا دیا۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.