کوئٹہ میں امن وامان کی صورت حال ایک بار پھر اب تر ہو گئی ، پولیس تھانہ صدر کے علاقے منوجان روڈ پر واقع حجام کی دکان پر 2 موٹر سائیکل سوار نقاپ پوشوں٘ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی محمد عارف اور محمد رفیق موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ دوسرے واقعے میں مشرقی بائی پاس پر بھوسہ منڈی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے مقامی ٹرانسپورٹر حاجی رحمت اللہ کو شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال منقتل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ پولیس نے تینوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منقتل کیں جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔ کوئٹہ میں ایک ہفتے کے دوران 8 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں ، دوسری جانب پولیس نے پشتون آباد ، میٹھا چوک اور محمودآباد کے علاقوں سے 243 مشتبہ افراد کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ برآّمد کر لیا ہے۔ – 

Leave a Reply