ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سندھ حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے، ایم کیو ایم کی جانب سے کاروباری حضرات اور ٹرانسپورٹرز سے دوپہر ایک بجے تک تجارتی سرگرمیاں بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ روز آئندہ مالی سال کے لیے 7 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کیا جس میں کراچی کے لیے 49 ارب جب کہ حیدرآباد کے لیے 37 ارب روپے رکھے گئے تاہم بڑے شہروں کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ نہیں رکھا گیا۔
Leave a Reply