ملتان :پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا ، تین فرار

ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے سے ایک پولیس افسر بھی زخمی ہوگیا ۔ تھانہ مخدوم رشید کے ڈی ایس پی ربنواز کو اطلاع ملی کہ علاقہ میں ایک گھر کے اندر چار ڈاکو موجود ہیں جس پر ڈی ایس پی پولیس نفری کے ہمراہ جگہ پر پہنچا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم پولیس کے پہنچنے پر مبینہ طور پر ڈاکو نے فائرنگ کر دی ، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں یاسین میو نامی ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ رؤف عرف رؤفا ، عمران عرف منا ، رفیق وینس فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ڈاکو کی فائرنگ سے تھانہ جلال پور کا ایس ایچ او نیک محمد زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کیمطابق باقی تین ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے جلد ملزمان کو پکڑ لیں گے ۔ – f

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.