ڈیرہ بگٹی میں لیویز تھانے کے قریب بارودی مواد کے دھماکے میں تین لیویز اہلکار زخمی ہوگئے ۔ دھماکہ ٹلی مٹ میں لیویز تھانے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں نائب رسالدار میاں خان ، سپاہی میر احمد اور سپاہی سراج زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔ زخمیوں کو پی پی ایل ہسپتال سوئی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ – 

Leave a Reply