کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے خضدار میں مفروری اختیار کرنے والے دو کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں خضدار میں اتوار کے روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں کمانڈروں نے وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی کے سامنے سرنڈرکیا۔
ہتھیار ڈالنے والوں میں سے ایک کمانڈر عبید اللہ عرف ببرک کوہلو اور نووکجو کے علاقے میں اور دوسرا کمانڈر دین جان عرف میرن محمد حسنی پوزی ندی ٗ نوکجو اور مشکے میں سیکیورٹی فورسزز سےبرسرِ پیکار تھا۔
دونوں کمانڈرسیکورٹی فورسز سے لڑنےوالے گروہ یوبی اے اوربی ایل اے سے تعلق رکھتے ہیں، دونوں کمانڈروں نے مری قبیلے کےسربراہ نواب چنگیزمری کے کہنے پرہتھیارڈالے۔
سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ زہری کہتے ہیں پہاڑوں پر لڑی جانے والی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، نوجوان کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیراداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا کہ روپوشی اختیار کرنے والے نوجوان ملک کے خلاف لڑائی ختم کرکے واپس آجائیں انہیں معاف کردیا جائے۔
نواب چنگیز مری کا کہناتھا کہ ملک دشمن عناصر نوجوانوں کو آزادی کے نام پر ورغلا کر اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
ہتھیار ڈالنے والے کمانڈر دونوں بھائی ہیں وہ بلوچستان میں کیمپ میں تھے جبکہ اُن کے خاندان کے 47افراد افغانستان سے پاکستان پہنچے ہیں۔
Leave a Reply