سیو دی چلڈرن کا پاکستان میں دوبارہ کام شروع کرنے کیلئے دباؤ

ذرائع کے مطابق بچوں کے تحفط کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم سیو دی چلڈرن نے پاکستان میں دوبارہ کام شروع کرنے کے لئے دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔ ادھر وزارت داخلہ نے سیو دی چلڈرن کی بندش کے بارے میں نیا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بندش کے عمل کو جیسے اور جہاں ہے کی بنیاد پر رہنے دیا جائے۔ سیو دی چلڈرن پر پاکستان مخالف سرگرمیوں کے باعث گیارہ جون کو پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔ تنظیم کے اسلام آباد میں قائم دفتر کو بھی سیل کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی اور این جی او کے غیر ملکی عملے کو 15 دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2012 میں بھی سیو دی چلڈرن پر پابندی لگانے کی سفارش کرتے ہوئے غیر ملکی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔ – vd

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.