پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ اس وقت شہروں میں چھ اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ یہ شیڈول جاری رہے گا زیادہ بجلی چوری اور تکنیکی خرابیوں والے 20فیصد علاقے کے علاوہ ملک کے 80فیصد حصے میں سحر اور افطار میں بجلی بند نہیں ہو گی۔ وزیر مملکت نے بجلی کے منصوبوں میں کرپشن پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دیا میر بھاشا ڈیم کی زمین سابق وزیروں نے ملی بھگت سے مہنگے داموں فروخت کی جس کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنا دی ہے ۔ عابد شیر علی نے کہا کہ سابق حکومت کی بد انتطامی سے 80ارب کا نیلم جہلم 452۔۔اور 23ارب کا نندی پور پرجیکٹ58 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ وزیر مملکت پانی و بجلی نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی کے 500ارب کے واجبات پھنسے ہوئے ہیں جبکہ 225 ارب ادا کرنے ہیں۔ – 

Leave a Reply