پاک فوج نے سرحد عبور کرکے افغان فوجی کی جان بچالی

ایک فوجی ترجمان کے مطابق یہ فوجی 600 میٹر افغان سرحدی حدود میں موجود تھا اور شدید زخمی حالت میں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ افغان حکام نے فوجی کو بچانے کے لیے ہماری مدد کی درخواست کی جس کے بعد قریبی چیک پوسٹ پر موجود پاکستانی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی افغان فوجی کو پاکستان سرحدی حدود میں لے آئے۔

زخمی فوجی افغان فوج کی ‘شاہین پوسٹ’ پر تعینات تھا جو باجوڑ نواپاس کے علاقے سے ڈیڑھ کلو میٹر دور ہے۔

فوجی باجوڑ ایجنسی کے سیاسی ہیڈکوارٹر کھر میں فوجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

کچھ ماہ قبل پاکستانی فوج کی جانب سے افغانستان کی درخواست پر اس طرح کا ریسکیو آپریشن ناقابل تصور تھا۔

اسی خطے میں ایک سال قبل کنار کے عسکریت پسند پاکستانی سرحدی پوسٹ پر حملہ کرتے جس کے جواب میں اہلکار آرٹلری سے حملے کرتے جس کے بعد دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف الزامات عائد کرنا شروع ہوجاتے تھے۔

کنار باجوڑ اور سوات سے فرار ہونے والے پاکستانی عسکریت پسندوں کا گڑھ بن گیا تھا۔ دسمبر میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی۔

تاہم پاکستان فوج کے اس ریسکیو آپریشن سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نئے دور کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حالیہ عرصے میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیںvf

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.