کوئٹہ :اکبر بگٹی کیس ، عدالت کی سرکاری گواہان کو پیش کرنے کی ہدایت

کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سرکاری گواہان کو پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ انسداد دہشت گردی کورٹ جج آفتاب احمد لون نے نواب اکبر بگٹی کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے موقع پر سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپائو نے نواب زادہ جمیل بگٹی کے وکیل پر جرح کی جس بگٹی کے وکیل سہیل راجپوت نے کہا کہ مشرف اور آفتاب شیرپائو کے وکلاء نے بہانوں کی ایک کتاب بنا کر رکھی ہے اور ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کرتے ۔ عدالت نے آفتاب احمد شیرپائو کی عدالت سے آج کی استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام سرکاری گواہوں کو اگلی پیشی پر عدالت میں پیش کرنے کے لئے نوٹس جاری کئے ہیں ۔ بعد ازاں مقدمے کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی ۔ –dsd

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.