امریکی میڈیا کے مطابق وسطی ورجینیا میں ڈبلیو ڈی بی جے ٹی وی کا شو جاری تھا کہ ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک رپورٹر اور کیمرہ مین ہلاک جب کہ تیسرا شخص زخمی ہو گیا۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت رپورٹر الیسن پارکر اور کیمرہ مین ایڈن وارڈ کے نام ہوئی۔
فائرنگ کے بعد مسلح شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کے لیے پولیس نے کوششیں شروع کر دیں ہیں۔
چینل کے حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ اس وقت کی گئی جب پارکر آفس کے باہر یک براہ راست انٹرویو کر رہی تھیں۔
پولیس حکام کے مطابق ابھی تک فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔
Leave a Reply