پیپلزپارٹی کا ن لیگ کے خلاف بھرپور کرپشن مہم چلانے کا فیصلہ

روزنامہ دنیا میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق پیپلزپارٹی  ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد جن کے خلاف نیب کی طرف سے انکوائری ہو رہی ہے اور ایسے تمام عہدیدار جو کسی نہ کسی کرپشن میں بلاواسطہ یا بالواسطہ ملوث ہیں ان کیخلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق معروف بینکار شخصیت کے کیس کو پہلے مرحلہ میں اٹھایا جائے گا، پیپلزپارٹی کے سینیٹرز اور اراکان اسمبلی مختلف فورمز پر یہ مطالبہ کرتے کہ مذکورہ شخصیت کو بھی گرفتار کیا جائے۔

پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ اس گرفتاری سے ن لیگ کے کئی اہم ذمہ داران بھی نیب کے شکنجے میں آئیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں پیپلزپارٹی کی طرف سے باقائدہ ایسے افراد کے ناموں کو سامنے لایا جائے گا جن کا کسی نہ کسی طرح تعلق ن لیگ سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے ایسے عہدیداروں کو بھی سامنے لایا جائے گا جن پر کرپشن کے الزامات ہیں لیکن نیب ان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.