بھارتی فورسز انسانیت کے درپے ہو گئیں ۔ سیالکوٹ میں باجرہ گڑھی ، سجیت گڑھ ، چارواہ ، ہرپال اور چپراڑ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے 8 نہتے پاکستانی شہید ہو گئے جبکہ ماں بیٹے سمیت 50 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 22 خواتین بھی شامل ہیں ۔ سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے قریبی گاؤں کندن پور کے در و دیوار بھارتی فائرنگ اور گولہ باری نے چھلنی کر دیے ۔
چارواہ سیکٹر کا گاؤں باجرہ گڑھی بھی بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی زد میں ہے ۔ مارٹر گولوں سے چھتیں گر گئیں ، دیواروں پر گولیوں کے نشان ہیں ۔ یہاں بھی ایک شخص شہید اور اس کا بیٹا زخمی ہو گیا ۔ گھروں کو تالے لگا کر لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔
کندن پور میں شہدا کی نمازجنازہ کے موقع پر وطن سے محبت کے مناظر بھی دکھائے دیئے ۔ جنازوں کے شرکا ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھا کر جنازگاہ پہنچے اور بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔
Leave a Reply