دہشت گردی پھیلانے میں بھارت کے ملوث ہونے سے آگاہ ہیں: آرمی چیف

پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور انہیں ورکنگ باؤنڈری پر تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا بھارت کی خلاف ورزی اور پاکستانی شہروں میں دہشت گردی کے درمیان تعلق سے بخوبی آگاہ ہیں۔ دہشت گردوں کی مدد اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ میں تعلق ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا بھارت نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی قوانین اور روایات کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا اور سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری سے زخمی ہونیوالے شہریوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.