سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے نواز شریف کو لاہور سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقابلے سے پتہ چل جائے گا کہ لاہور تحریک انصاف کا ہے یا نہیں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ عام انتخانات میں لاہور میں (ن) لیگ کو جتوانے کے لئے دھاندلی کی گئی تھی۔ دوسری طرف ضمنی الیکشن کے بارے میں فیصلے کے لئے عمران خان نے ہفتے کے روز سینئر رہنماؤں کا اجلاس لاہور میں طلب کر لیا ہے۔ وہ اسی روز داتا دربار حاضری دیں گے اور داتا دربار
کے باہرعوامی اجتماع سے خطاب میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے اعلان کریں گے۔
Leave a Reply