پیرمحل:ہلاک دہشتگرد سرکاری دفتر پر حملے کا منصوبہ بنا رہا تھا ، پراپرٹری ڈیلر ، تین ضمانتی گرفتار

پیرمحل ہاؤسنگ سوسائٹی میں دہشتگرد سمیت بچوں کی ہلاکت کے بعد پولیس نے مزید تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے ، پکڑے جانے والوں میں دو پراپرٹی ڈیلر اور مکان کا ضمانتی شامل ہے۔

گزشتہ روز مالک مکان خاتون مجیداں بی بی اور مکان کرایہ پر لے کر دینے والے محمد جاوید کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا جبکہ ابھی تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے۔

اس سے پہلے گذشتہ روز سیکورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر دہشت گرد 40 سالہ حبیب الرحمان کے گھر کا گھیراؤ کیا تو اس نے جدید اسلحے سے فائرنگ شروع کر دی اور پولیس پر دو بم بھی پھینکے جس سے ایلیٹ فورس کے اہلکار سمیت تین راہ گیر زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی فورسز کے گھیرا تنگ کرنے پر پکڑے جانے کے خوف سے دہشتگرد نے گھر میں موجود بارودی مواد دھماکے سے اڑا دیا جس سے اس کی بیوی اور دو بچے ہلاک ہوگئے۔

حبیب الرحمان شدید زخمی حالت میں فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا ، آپریشن مکمل ہونے کے بعد بم ڈسپوزل عملے نے گھر میں موجود 4 خودکش جیکٹس اور 3 ہینڈ گرینیڈز ناکارہ بنا دئیے ، بم مصنوعی برتنوں کی شکل میں تھے۔

گھر سے پولیس کی وردیاں ، جدید اسلحہ اور حساس عمارتوں کے نقشے بھی ملے تھے۔efe

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.