پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے قریب آنا چاہتی ہے

عوامی عدالت میں جانے کا اعلان کر کے حکومت نے گیند پی ٹی آئی کی کورٹ میں ڈال دی ہے ، اسے چیلنج قبول کرنا پڑے گا تاہم عمران خان کو خود این اے 122 سے انتخاب لڑنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

انھوں نے کہا کہ جو حالات پیدا ہو رہے ہیں ان سے لگتا ہے کہ پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے قریب ہونا چاہتی ہے ، ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتار پر مجیب الرحمن شامی نے کہا کرپشن کے الزام میں گرفتاری عمومی طور پر تحقیقات کے بعد عمل میں لائی جاتی ہے مگر اس کے لیے قاعدے قانون کی پاسداری ضروری ہے انہیں کس ضابطے کے تحت اٹھایا گیا کسی کو معلوم نہیں۔

نیب کو جس طرح بے لگام چھوڑ دیا گیا ہے ، حیران کن ہے۔ حکومت نیب کو مذاق نہ بنائے بلکہ اس کے قانون میں اصلاح کرے، کرپشن کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے مگر ایسی جو قواعد وضوابط کے تحت اور نتیجہ خیز ہو ، براہمداغ بگٹی کے انٹرویو کو انھوں نے خوش آئند قرار دیا۔
mlm

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.