چیف الیکشن کمشنر نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ کر فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے ٹربیونلز کے ججز کی مدت ملازمت میں توسیع سے انکار کر دیا۔ خط میں کہا گیا ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل ٹربیونلز تشکیل دیں اور موجودہ ٹربیونلز کے پاس زیر سماعت تمام کیسز ہائیکورٹ کے ججز کو منتقل کر دئیے جائیں۔ 31 اگست کو ٹربیونلز کے جج کاظم ملک، جاوید رشید، رانا زاہد کی مدت ملازمت ختم ہو جائے گی۔ واضح رہے تینوں ججز نے مسلم لیگ نواز کی تین اہم وکٹیں گرائی ہیں۔ ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے سردار ایاز صادق، جاوید رشید نے خواجہ سعد رفیق اور رانا زاہد نے صدیق بلوچ کے حلقے کے نتائج کالعدم قرار دئیے تھے۔ –
Leave a Reply