ہندوستانی نیوز ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق 1965 کی پاک -ہندوستان جنگ میں شریک فوجیوں کا مطالبہ ہے کہ پرانے پنشنرز کی پنشن نئے پنشنرز کے برابر کی جائے.
رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر اُن کی پنشن نہ بڑھائی گئی تو وہ 1965 کی جنگ کی حکومتی تقریبات کا بائیکاٹ کردیں گے.
واضح رہے کہ گذشتہ روز یعنی جمعرات کو حکومت اور ریٹائرڈ فوجی پنشنرز کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے تھے اور سابق فوجیوں کے ایک گروپ نے نئے پنشن پیکیج کے فیصلہ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے واک آؤٹ کیا تھا.
ریٹائرڈ فوجیوں کے مطابق ہندوستان کے آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے ان سے ملاقات کی، لیکن کوئی “پیش رفت” نہ ہوسکی.
ہندوستان میں 1965 کی جنگ کی یاد میں حکومتی تقریبات کا آغاز آج یعنی جمعے سے کردیا گیا تاہم اس جنگ میں حصہ لینے والے سابق فوجیوں نے سرکاری تقریب کا بائیکاٹ کیا کیوں کہ حکومت نے ابھی تک پنشن پیکج پر نظر ثانی اور اس کا اطلاق نہیں کیا.
واضح رہے کہ یہ ریٹائرڈ فوجی گذشتہ 75 دنوں سے اپنے مطالبات منوانے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں.
Leave a Reply