پختونخوا: 41 ہزار بلدیاتی نمائندے آج حلف اٹھائیں گے

تحصیل اور ڈسٹرکٹ ناظمین کا چناؤ اتوار کو ہو گا۔

حلف برداری کی تقاریب کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں : کے پی بلدیاتی الیکشن، فائرنگ سے چھ ہلاکتیں

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں 30 مئی اور 30 جولائی کو دو مرحلوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے نمائندے آج عہدوں کا حلف اٹھا رہے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 24 اضلاع میں 41 ہزار 762 نیبرہڈز اور ویلج کونسلرز عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

کونسلرز سے متعلقہ ریٹرننگ افسران ان سے حلف لیں گے۔

صوبے بھر میں 978 ڈسٹرکٹ کونسلرز اور 978 تحصیل اور اؤ ن کونسلروں سے بھی حلف لیا جائے گا۔

ہر ضلع کا متعلقہ ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ اور تحصیل کونسلروں سے حلف لے گا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ

پشاور میں 92 ڈسٹرکٹ اور 92 ٹاون کونسلرز حلف لینے والوں میں شامل ہیں جبکہ 4 ہزار 428 ویلج اور نیبر ہڈ کونسلرز حلف لیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں تقریب منعقد ہو گی جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلحہ کی نمائش ، کالے شیشوں سمیت جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب تحصیل و ضلعی ناظمین کا انتخاب 30 اگست (کل بروز اتوار) کو ہوگا۔

منتخب کونسلرز، تحصیل ٹاؤن اور ضلعی ناظمین کا چناؤ کریں گے۔fds

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.