خیبر پختونخوا میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوگئے اور صوبے میں 45 ہزار کے قریب نو منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا ، ڈسٹرکٹ کونسل ہال پشاور میں 138 نو منتخب کونسلرز نے حلف اٹھایا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسامہ وڑائچ نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا ، تقریب میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرریاض محسود بھی موجود تھے ۔ حلف اٹھانے والوں میں 31خواتین کونسلرز بھی شامل تھیں ۔ حلف برداری کے بعد نومنتخب نمائندے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے۔
مردان میں بھی 2 ہزار 800 نومنتخب بلیداتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا جہاں 15 سے زائد حلف برداری کی تقریبات ہوئیں ، صوابی میں 18 مختلف تقریبات میں ضلع بھر کے 2 ہزار نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا ، حلف برداری تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔
ڈسٹرکٹ کونسل پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے ۔ ضلع ، تحصیل اور ٹاؤن ناظم کا چناؤ کل کیا جانا ہے تاہم ضلع ناظم کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے نظامات کے امیدوار کے نام کا اعلان تاحال نہیں کیا جا سکا ہے۔
پی ٹی آئی کے ڈسٹرکٹ کونسلر یونس ظہیر اور ارباب عاصم ضلع پشاور کی نظامت کے مضبوط امیدوار ہیں۔
Leave a Reply