کراچی : بھینس کالونی میں دو گروپوں میں فائرنگ ، چار افراد جاں بحق

کراچی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں ڈاکٹر عباس ، محمد حسین ، اقبال آرائیں شامل ہیں۔فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہونے والے چوتھے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

 

 ڈی ایس پی راو اقبال کے مطابق ڈاکٹر عباس نامی شخص 15سے 20 افراد کے ساتھ چوہدری شفیق کے باڑے میں داخل ہوا اور فائرنگ کر دی ، باڑے میں موجود افراد نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں گروپ سے تعلق رکھنے والے 4 افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں ڈاکٹر عباس ، محمد حسین ، اقبال آرائیں شامل ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے چوتھے شخص کی اب تک شناخت نہیں ہوئی ، پولیس نے
چار افراد کو حراست میں لے لیا ، دوسری جانب لیاری میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

gnhj

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.