‘ہندوستان خطے کی سیکیورٹی داؤ پر لگارہا ہے’

وزیر داخلہ نے لندن میں برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان کےمطابق ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنر اور برطانوی دفتر خارجہ کے سینئر ارکان بھی شریک تھے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ ہندوستان نت نئے بہانے بنا کر امن کی تمام کوششوں کو سبوتاژ کر رہا ہے اور خطے کی سیکورٹی اور سلامتی کو داؤ پر لگا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی عجیب منطق ہےکہ مسئلہ کشمیر پر کوئی بات نہ کی جائے، جو پاکستان کیلئے ناقابل قبول ہے۔

وزیر داخلہ کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور ہندوستان کی افواج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ پاکستانیوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ نے لندن میں برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کم ڈارک سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائز سےملاقات کے دوران چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کےساتھ دوستانہ تعلقات اور ہمہ جہت تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

دہشت گردی کے مکمل خاتمےکیلیے پر عزم اور امن کے لیے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے سیکیورٹی صورتحال dwdمیں بہتری آئی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.