سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار میں شدت پسندوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب کیا گیا بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی زد میں آنے والی گاڑی قبائلی رہنما کی تھی، جو واقعے میں محفوظ رہے، تاہم ان کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا.
واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا.
باجور ایجنسی میں حکومت کے حامی قبائلی رہنماؤں کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے.
مزید پڑھیں:باجوڑ میں بم دھماکا، حکومت کے حامی رہنما ہلاک
گذشتہ ہفتے بھی باجوڑ ایجنسی کی تصیل چمرکنڈ میں سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما ملک گل رحیم ہلاک ہوگئے تھے، جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرلی تھی.
Leave a Reply