ریحام خان دنیا میڈیا گروپ سے منسلک ، روزنامہ دنیا میں کالم لکھیں گی

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے صحافتی کیرئیر کا آغاز کرنے والی بھابھی ریحام خان اب روزنامہ دنیا کے لیے کام لکھیں گی ، اکتالیس سالہ ریحام خان اپنے کالموں میں عوامی ، معاشرتی ، سماجی اور سیاسی مسائل کا حل پیش کریں گی۔
ریحام خان لیبیا میں پیدا ہوئیں اور زیادہ تر تعلیم برطانیہ میں حاصل کی ، ریحام خان نے الیکشن 2013 کی کوریج بھی کی اور وہ حالات حاضرہ کے پروگرام کی میزبانی بھی کرتی رہیں۔
ریحام خان مختلف نجی ٹی وی چینلز پر پروگراموں کے ذریعے اپنی مہارت کا مظاہرہ کر چکی ہیں ، ریحام خان نے تحریک انصاف کے جلسوں میں اپنی تقریروں کا جادو بھی جگایا اور اب وہ روزنامہ دنیا میں اپنا زور قلم دکھائیں گی۔
ریحام خان کا پہلا کالم ” ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی” آج روزنامہ دنیا کے ادارتی صفحے کی زینت بنا ہے۔ww

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.