لاہور سے چند روز پہلے گرفتار ہونے والے بھارتی ایجنٹ الیاس عرف پرویز نے دوران تفتیش اہم معلومات بارڈر پار پہنچانے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر واہگہ کے علاقے میں کارروائی کرکے مزید چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ فیصل آباد میں حساس اداروں اور پولیس نے چنیوٹ بازار سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے تین دہشت گردوں سمیت چھ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق تینوں دہشت گرد وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
Leave a Reply