ملتان: خراب رزلٹ آنے پر والدین کا اسکول پر دھاوا، پرنسپل پر تشدد

سرکار سے جڑا کوئی بھی ادارہ ہو اسپتال یا اسکول سب ہی کا حال برا ہے۔ ملتان کے نواحی علاقے بستی ملوک کے ایک سرکاری اسکول کی حالت بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول لعل پور سے نویں جماعت کے ایک سو سترہ طلبا کا داخلہ بھیجا گیا تاہم صرف ایک خوش نصیب طالبعلم کامیاب ہو سکا اور ایک سو سولہ فیل ہو گئے جو اگلے برس تک امتحان کا انتظار کریں گے یا اسکول ہی چھوڑ دیں گے۔

خراب رزلٹ آنے پر طلبا کے والدین بپھر گئے اسکول پر دھاوا بولا اور ہیڈ ماسٹر ظفر علی کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور فرنیچر بھی توڑ ڈالا۔ مظاہرین نے اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کرتے رہے۔

والدین کا کہنا تھا کہ خراب رزلٹ کے ذمہ دار ہیڈ ماسٹر ہیں محکمہ تعلیم کارروائی کرے اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری بھی پہنچ گئی۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر ظفر علی نے توڑ پھوڑ کرنے پر تھانہ بستی ملوک میں بچوں کے والدین کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.