وزیراعلیٰ پنجاب فیس بک پر بھی ان ایکشن ، شہری کی شکایت پر تین اہلکار برخاست

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر براہ راست رابطہ کرنے والے گوجر خان کے ایک شہری کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے تحصیل گوجر خان کے گاؤں جرموٹ کلاں کے 3 پولیس کانسٹیبلوں کو غیر حاضری پر ملازمت سے برخاست کر دیا۔

23 اگست 2015 ءکو وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے فیس بک پر براہ راست رابطہ کر کے گوجر خان کے رہائشی نے گاؤں جرموٹ کلاں کے پولیس اہلکاروں کی غیر حاضری کے بارے میں شکایت کی تھی۔

وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا ، آر پی او راولپنڈی نے اس ضمن میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق گاؤں جرموٹ کلاں کے 14 پولیس اہلکاروں میں سے 3 پولیس کانسٹیبل غیر حاضر پائے گئے ، غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف فوری

کارروائی کرتے ہوئے ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ، ملازمت سے برخاست ہونے والے کانسٹیبلوں میں محمد بلال، محمد علی اور عامر شہزاد شامل ہیں۔ mm

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.