چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود چین کے چار روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود چین پہنچ گئے ہیں ، جنرل راشد محمود بیجنگ میں دوسری جنگ عظیم کے حوالے سے منعقد ہونیوالی فوجی پریڈ کی تقریب میں شرکت کرینگے۔

پریڈ میں حصہ لینے کیلئے پاکستان کی تینوں مسلح افواج کا دستہ پہلے ہی بیجنگ میں موجود ہے ، پریڈ میں سترہ ممالک کے دستے شرکت کر رہے ہیں جن میں پاکستانی فوجی دستہ سب سے بڑا ہے۔ i

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.