ڈائریکٹر فنانس عباسی شہید اسپتال سیاسی مخالفین کو انجکشن سے قتل کرواتا تھا: رپورٹ

رینجرز نے تین ماہ قبل عباسی شہید اسپتال پر چھاپہ مار کر ڈائریکٹر فنانس فریدالدین کو حراست میں لیا تھا۔ فرید الدین کو رینجرز نے انسداد دہشت گردی کورٹ میں پیش کیا اور 90 دن کی تحویل کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم سے بھتہ خوری، قتل اور دہشت گردوں کی مدد کرنے کی تحقیقات کرنی ہے۔ عدالت نے ملزم کو 90 دن کے لیے رینجرز کے حوالے کیا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کی نشاندہی پر رضویہ تھانے کی حدود کھجی گراونڈ کے قبرستان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا تھا جس کا مقدمہ رضویہ تھانے میں درج کر لیا گیا۔ 90 دن مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ملزم کو ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ رینجرزاور دیگر اداروں نے ملزم سے تفتیش کے بعد ایک ابتدائی تفتیشی رپورٹ بھی تیار کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے جعلی ڈگری کے ذریعے ملازمت حاصل کی ۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ علاج یا ایمرجنسی میں آنے والے سیاسی مخالفین کو طبی سہولت فراہم کرنے کے بجائے زہریلے انجکشن لگوا کر قتل کرواتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق فرید الدین خواتین ڈاکٹرز اور نرسوں کو بلیک میل اور حراساں کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ جو خواتین ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف تعاون نہیں کرتیں ملزم انکی تنخواہیں روک کر انھیں بلیک میل کرتا تھا۔ رضویہ پولیس ملزم کو ستمبر میں دوبارہ عدالت پیش کرے گی۔ – rr

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.