اسحاق ڈار اور فاروق ستار کا فضل الرحمان سے رابطہ، باہمی امور پر تبادلہ خیال

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور فاروق ستار نے ٹیلی فون پر جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا۔ ایم کیوایم اور ن لیگ نے معاہدے کے لیے الگ الگ مسودے تیارکر لیے ہیں جس سے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ دونوں مسودوں کے آئینی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تینوں جماعتوں کے آئینی ماہرین جلد ملاقات کریں گے۔ آئینی ماہرین کی تین رکنی کمیٹی میں حکومت کی طرف سے بیرسٹر ظفراللہ، ایم کیوایم کی طرف سے فروغ نسیم اور جے یو آئی کی جانب سے کامران مرتضیٰ شامل ہوں گے۔ آئینی ماہرین کی کمیٹی کے جائزے کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ – EFF

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.