ملک کے مختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

جڑواں شہروں میں درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جڑواں شہروں اور گردونواح میں جمعرات کی صبح بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رواں ہفتہ کے دوران سندھ، بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سےزیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی 42، نور پور تھل 41، شہید بینظیرآباد اور بھکر میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.