پشاور:ارمڑ میں پولیس مقابلہ ، تین اہلکار شہید ، ایک اشتہاری بھی ہلاک

پشاور کے علاقے ارمڑ میں مقابلے کے دوران تین اہلکار شہید ہوگئے ، ایک اشتہاری بھی مارا گیا ۔ گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والے سات اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، واقعے کے خلاف مقامی لوگوں نے مظاہرہ کیا ۔ ان کا کہنا ہے مرنے والا اشتہاری نہیں عام شہری تھا ۔ ارمڑ کے علاقے باغبانان میں اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا ۔ پولیس کے مطابق اس دوران ایک گھر میں چھپے اشتہاریوں نے اچانک پولیس پر فائرنگ کردی ۔ پولیس پر گولیاں برسا دیں جس سے دو پولیس اہلکار موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی اہلکار ہسپتال پہنچ کر دم توڑگیا ، گولیاں لگنے سے چھ اہلکار زخمی بھی ہوگئے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ایس ایس پی آپریشنز میاں سعید کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک اشتہاری بھی مارا گیا ۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ دوسری طرف واقعے کے خلاف گائوں کے لوگوں میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے اُرمڑ تھانے کے سامنے احتجاج شروع کردیا ۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے مقامی شخص کو جعلی مقابلے میں ہلاک کیا ہے ۔ علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے جس کے بع –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.