پشاور: اشتہاری ملزمان سے مقابلہ، 3 اہلکار ہلاک

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز میاں سعید کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے اُرمڑ پایان میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ ایک مکان میں چھپے اشتہاری ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی.

میاں سعید نے فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور 6 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے.

زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

ایس ایس پی میاں سعید کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں اور پولیس کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے، جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے.

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.