علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں ڈے جے بٹ کو سنائی گئی چارج شیٹ میں کہا گیا کہ آصف نذر عرف ڈی جے بٹ نے گزشتہ سال 12 اگست کو دھرنوں کے دوران لاوڈ اسپیکر کے ذریعے لوگوں کے آرام میں خلل ڈالا اور قانون کی خلاف ورزی کی۔ دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر بھی مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا۔ ملزم ڈی جے بٹ نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے استغاثہ کی شہادتیں طلب کرتے ہوئے سماعت دس ستمبر تک ملتوی کر دی۔ –
Leave a Reply