دفتر خارجہ کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز چار ستمبر کو افغانستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ چھٹی ریجنل اکنامک کانفرنس میں شرکت کے ساتھ افغان حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے مذاکرات کی جلد بحالی کا بھی امکان ہے جس کو ملا عمر کے مرنے کی خبروں کے بعد سے معطل کر دیا گیا تھا۔ اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سرتاج عزیز افغان وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں جس میں افغان طالبان مذاکرات اور سرحدی کشیدگی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ افغان طالبان اور افغان حکومت میں مذاکرات کے دو دور ہوئے تھے جس کے بعد افغان انٹیلی جنس حکام نے ملا عمر کے مرنے کی خبر پھیلا کر مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جس پر مذاکرات فوری طور پر معطل کر دیئے گئے۔
Leave a Reply